وسطی عراق میں خودکش بم حملہ، 19 افراد ہلاک

کوت (عراق )21 اپریل (سیاست ڈاٹ کام)ایک خودکش بم بردار نے اپنی کار جو دھماکو مادوں سے بھری ہوئی تھی وسطی عراق میں پولیس کی ایک چوکی سے ٹکرا دی جس سے 19 افراد ہلاک ہوگئے ۔ ایک عہدیدار اور طبی ذرائع کے بموجب سویرہ کے علاقہ میں یہ خودکش بم حملہ کیا گیا جس سے کم از کم 19 افراد ہلاک اور دیگر 35 زخمی ہوگئے ۔ایک دن قبل بغداد میں یونیورسٹی کے احاطہ میں خودکش بم حملہ ہوا تھا جس میں 16 افراد ہلاک ہوگئے تھے۔ 30 اپریل کو پارلیمانی انتخابات مقرر ہے جو فوج کے لئے آزمائش سے کم نہیں ہے ۔ امریکی فوج کے 2011 کے اواخر میں عراق سے تخلیہ کے بعد یہ اولین پارلیمانی انتخابات ہوں گے ۔ گذشتہ سال صوبائی انتخابات کے دوران تشدد پر قابو پالیا گیا تھا۔ تاہم جاریہ سال عوامی بے چینی میں اضافہ کو فوج روکنے سے قاصر رہی۔ سنی عرب اقلیت نے شعیہ زیر قیادت حکومت اور فوج کے خلاف برہمی میں اضافہ ہوگیا ہے ۔ پڑوسی ملک شام میں خونریز خانہ جنگی کا بھی عراق کے عوام پر اثر مرتب ہوا ہے ۔