وسطی افریقی جمہوریہ میں نسل کشی ‘تنظیم اسلامی کانفرنس کی تشویش

جدہ ۔ 22 ۔ فروری : ( سیاست ڈاٹ کام ) : تنظیم اسلامی کانفرنس ( او آئی سی ) نے وسطی افریقی جمہوریہ میں نسلی تشدد کی روک تھام اور عام حالات کی بحالی کے لیے بین الاقوامی برادری سے فوری حرکت میں آنے کی خواہش کی ۔ جنرل سکریٹری تنظیم ایاز امین مدنی نے کہا کہ بین الاقوامی برادری کو چاہئے کہ ملک میں استحکام کے لیے نئی حکومت کی مدد کریں کیوں کہ اس بحران کے دور رس اثرات مرتب ہوں گے ۔ تنظیم کی عاملہ کمیٹی اجلاس میں مدنی نے ملک میں مسلمانوں کی نسل کشی اور ان کا صفایا کرنے کے مقصد سے جاری مہم پر تشویش ظاہر کی ۔۔

دمام میں حیدرآبادی میل نرس کا ایتھوپیا کی خادمہ کے ہاتھوں قتل
دوبئی ۔ /22 فبروری (سیاست ڈاٹ کام) سعودی عربیہ کے شہر دمام میں ایک حیدرآبادی میل نرس کو ایتھوپیا کی خادمہ نے تیز دھار شئے گھونپ کر ہلاک کردیا ۔ ہندوستان کے جنوبی شہر حیدرآباد سے تعلق رکھنے والا حسین سعید اور حملہ آور ایتھوپیائی خادمہ ایک سعودی شہری کے گھر میں ملازم تھے۔ پولیس نے کہا کہ پیر کو 5 بجے شام یہ اطلاع موصول ہوئی تھی کہ سعید کی نعش گھر کے صحن میں خون میں لت پت حالت میں پڑی ہوئی تھی ۔