نظام آباد:30؍ جون ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)چیف منسر مسٹر کے چندر شیکھر رائو نے کل شام کیمپ آفس میں ضلع کے ارکان اسمبلی اور وزیر زراعت مسٹر پوچارام سرینواس ریڈی سے خصوصی طورپر ملاقات کرتے ہوئے میونسپل کارپوریشن، بلدیہ، ضلع پریشد کے انتخابات کے سلسلہ میں تفصیلی بات چیت کی اور منڈل پرجا پریشد، ضلع پریشد، کارپوریشن، میونسپل کے چیرمین کے عہدہ کے حصول کیلئے اختیار کئے جانے والے لائحہ عمل کے بارے میں تفصیلی بات چیت کی گئی اس سلسلہ میں وزیر آج شام دوبارہ ملاقات کرنے کے امکانات ہیں ٹی آرایس ضلع کے تین بلدیہ کاماریڈی، آرمور، بودھن کے صدور اور میونسپل کارپوریشن کے صدرنیشن کے عہدہ کے حصول کیلئے کوشاں ہے ۔ اس سلسلہ میں ضلع کے قائدین توڑ جوڑ کی سیاست میں مصروف ہے۔ آرمور کے ٹی آرایس کے رکن بلدیہ شنکر کا کل رات ان کی قیام گاہ سے اغواء کیا گیا کانگریس کے صدرنشین عہدہ کے دعویدار سری دیوی کے شوہر سرینواس عرف چننا کا اغواء کرنے کا شنکر کی بیوی آرمور ڈی ایس پی سے شکایت کی ہے اس بات کی اطلاع رکن اسمبلی آرمور جیون ریڈی کو ملنے پر جیون ریڈی نے وزیر داخلہ نینی نرسمہا ریڈی سے شکایت کی۔ وزیر داخلہ نینی نرسمہا ریڈی نے اس بات کو سخت نوٹ لیتے ہوئے پولیس کو چوکس کرنے کی اطلاع ہے اس اغواء میں سابق نکسلائٹس بھی شریک ہونے کی اطلاع ہے اغواء کرنے والے ارکان کے خلاف سخت کارروائی کرنے کیلئے حکومت کی جانب سے احکامات جاری کرنے کے بھی اطلاع ہے ۔ آرمور میں جملہ 23 وارڈس ہے جن میں سے کانگریس کو 11 پر کامیابی حاصل ہوئی تو ٹی آرایس کو10، بی جے پی کو 1 اور تلگودیشم 1 نشست پر کامیابی حاصل ہوئی ہے۔ رکن اسمبلی آرمور جیون ریڈی، رکن پارلیمنٹ شریمتی کے کویتا آرمور میں اس وارڈ کیلئے کمشنر بلدیہ کو تحریری طورپر رضامندی ظاہر کی ہے جس سے ٹی آرایس کی تعداد 12 ہوگئی ہے۔ تلگودیشم کے رکن بلدیہ نرسمہا ریڈی کانگریس کی تائید کا اعلان کیا ہے جبکہ بی جے پی اودے کمار ٹی آرایس کی تائید کرنے کا اعلان کیا تھا لیکن آخری وقت میں اپنے ارادہ کو ترک کرتے ہوئے ٹی آرایس کو ووٹ دینے سے ناراضگی ظاہر کرررہے ہیں جس کی وجہ سے ٹی آرایس کو بلدیہ پر قبضہ کرنے کیلئے مشکلات نظر آرہے ہیں۔ کانگریس، تلگودیشم اور بی جے پی کی مدد سے صدرنشین کا عہدہ حاصل کرنے کی کوشش میں مصروف ہے اس کیلئے منہ مانگی رقم دینے کا ارادہ ظاہر کررہے ہیں۔ صدرنشین بلدیہ کے انتخاب جیسے جیسے قریب آتے جارہے ہیں ویسے ویسے حالات میں تبدیلیاں آرہی ہے اور ہر روز ایک نئی دلچسپ بات پیدا ہوتی جارہی ہے ۔