نئی دہلی 22 اگسٹ ( سیاست ڈاٹ کام ) ایسے وقت میں جبکہ وادی کشمیر میں بدامنی کا سلسلہ جاری ہے وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ نے آج جموںو کشمیر میں سکیوریٹی صورتحال کا جائزہ لیا اور وہاں قیام امن کے تعلق سے تبادلہ خیال کیا ۔ ایک گھنٹہ طویل اجلاس میںسینئر سکیوریٹی عہدیداروں نے وزیر داخلہ کو وادی کشمیر کی صورتحال اور بحالی امن کیلئے کئے جا رہے اقدامات سے واقف کروایا ۔ سرکاری ذرائع نے بتایا کہ راج ناتھ سنگھ نے سرحدی ریاست میں جلد از جلد حالات کو معمول پر لانے کے اقدامات پر تبادلہ خیال کیا ۔ وزیر داخلہ نے ہفتہ کو کہا تھا کہ ہمارے اپنے عوام سے تبادلہ خیال کرتے ہوئے ریاست میں امن بحال کیا جانا چاہئے ۔ وادی کشمیر میں گذشتہ 45 دن سے کرفیو نافذ ہے ۔