وزیر خارجہ مصر کا دورہ سوڈان

قاہرہ ۔ 2اگست ( سیاست ڈاٹ کام) وزیر خارجہ مصر دونوں پڑوسی ممالک کے درمیان کشیدگی کے دوران سوڈان کا دورہ کریں گے ۔ سمیع شکری آج خرطوم پہنچیں گے اور وزیر خارجہ سوڈان ابراہیم غندور سے بات چیت کریں گے ۔

بجٹ کا خسارہ دور کرنے عمان کو 3ارب 55کروڑ ڈالرچینی قرض
مسقط۔2اگست ( سیاست ڈاٹ کام ) عمان نے آج اعلان کیا کہ اُس نے اپنے بجٹ کا خسارہ دور کرنے کیلئے 3ارب 55کروڑ امریکی ڈالر مالیتی قرض چینی بینکوں سے حاصل کیا ہے ۔ سلطنت 2ارب امریکی ڈالر قرض چینی بازار سے حاصل کرنا چاہتی تھی لیکن اس کی طلب میں مزید اضافہ ہوگیا ۔