ڈھاکہ27جون (سیاست ڈاٹ کام) وزیر خارجہ سشما سواراج نے آج بنگلہ دیش کے سابق وزیر اعظم و صدر نشین بنگلہ دیش پارٹی (بی این پی) بیگم خالدہ ضیاء، اپوزیشن اور جاتیہ پارٹی کے قائد حسین ارشاد اور ان کی شریک حیات سے ملاقات کر نے کے بعد دہلی واپس ہوگئیں۔ روانگی سے قبل انہوں نے بنگلہ دیش کے مشہور ڈھاکیشوری مندر میں ہندوستان وار بنگلہ دیش کی خوشحالی کیلئے پوجا بھی کی۔ سشما سوراج کی اعلی سطحی قیادت سے کل سلسلہ وار ملاقاتیں ہوچکی ہیں جن میں وزیر اعظم شیخ حسینہ وزیر خارجہ اے ایچ محمود علی اور ہندوستان اور بنگلہ دیش کے وفد کے مذاکرات بھی شامل ہیں۔ بیگم خالدہ ضیاء سے ان کے ہوٹل میں ملاقات 30 منٹ تک ہوئی۔ ہندوستان کے بغیر اس ملاقات کو خیر سگالی ملاقات قرار دیا۔ وزیر خارجہ کی اپوزیشن قائد بیگم خالدہ ضیاء سے ملاقات حکومت ہند کی جانب سے بنگلہ دیش کے معاشرہ کے تمام شعبوں تک رسائی حاصل کرنے کی کوشش کا ایک حصہ ہے ۔ بیگم خالدہ ضیاء کی پارٹی نے کہا کہ صیانتی وجوہات کی بناء پر جماعت اسلامی کی حلیف بی ایم پی کی دو روزہ عام ہڑتال کے پیش نظر وہ صدر جمہوریہ پرنب مکرجی سے اپنی ملاقات منسوخ کرنے پر مجبور ہوگئیں تھیں۔ سشما سواراج نے بنگلہ دیش کے سابق صدر حسین ارشاد کی بیوی اور اپوزیشن جاتیہ پارٹی کے قائد روشن ارشاد سے ملاقات بھی کیں ۔ یہ ملاقات 45 منٹ جاری رہی۔ سشما سوراج نے حسین ارشاد سے ملاقات بھی کیں جنہوں نے ان کا استقبال پارلیمنٹ کی تاریخی عمارت میں کیا ۔ سشما سوراج نے اپنے اولین بیرونی دورہ کیلئے بنگلہ دیش کا انتخاب کیا تھا۔ اور انہوں نے کہا کہ اپوزیشن قائدین کے جمہوریت میں ایک اہم اور تعمیری کردار کو تسلیم کرنے کیلئے ان سے ملاقات کی گئی ہے۔ کل دیر گئے صدر بنگلہ دیش عبدالحامد وزیر اعظم شیخ حسینہ اور بنگلہ دیش کی اعلی قیادت سے انہوں نے ہندوستانی وفد کے ساتھ ملاقاتیں کی تھیں۔ سشما سوراج نے تین روزہ سرکاری دورہ بنگلہ دیش کے اختتام اور وطن واپسی سے پہلے مشہور ڈھاکیشوری مندر کا دورہ بھی کیا ۔ انہوں نے کہا کہ وہ ہندوستان اور بنگلہ دیش دونوں کی ترقی اور خوشحالی کیلئے مندر میں پوجا کرنے وہاں گئیں تھیں۔ دونوں ممالک میں ہندو طبقہ کے قائدین اور عقیدت صدیوں پرانے اس مندر میں پوجا کرتے آئیں ہیں یہ مندر پرانے شہر ڈھاکہ کے ایک علاقہ میںواقع ہے وزیر خارجہ سشما سوراج کا اس مندر کا دورہ اور پوجا ان کا ایک نجی دورہ تھی۔ انہوں نے پوجا کے بعد پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ان کا دورہ کامیابی کے ساتھ مکمل ہوچکا ہے ۔