وزیر خارجہ امریکہ کی محمد بن سلمان سے فون پر بات چیت

جدہ ۔15 اگست ( سیاست ڈاٹ کام ) ولی عہد نائب وزیراعظم و وزیر دفاع شہزادہ محمد بن سلمان نے وزیر خارجہ امریکہ مائیک پامپئوسے ٹیلیفون پرربط پیدا کر کے دونوں ملکوں کی باہمی دلچسپی کے متعدد مسائل پر تبادلہ خیال کیا۔ نمایاں علاقائی و بین الاقوامی مسائل زیر بحث آئے۔