وزیر خارجہ امریکہ کا سشما سوراج کو ٹیلیفون کال

نئی دہلی 29 مئی (سیاست ڈاٹ کام) وزیر خارجہ امریکہ جان کیری نے وزیر خارجہ ہندوستان سشما سوراج کو ٹیلیفون کرتے ہوئے ہند ۔ امریکہ تعلقات میں نئی جان ڈالنے کے بارے میں تبادلہ خیال کیا۔ جان کیری نے کل رات دیر گئے ٹیلیفون کیا اور سشما سوراج سے بات چیت کی۔ یہ کسی بین الاقوامی لیڈر کا پہلا ٹیلیفون تھا۔ فون پر بات چیت باہمی، تجارتی اور معاشی تعلقات میں اضافہ کرکے اسے 500 ارب امریکی ڈالر مالیتی کردینے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ سشما سوراج نے بین الاقوامی شراکت داری کو ہندوستان کی جانب سے اہمیت دیئے جانے پر زور دیا اور جان کیری کو ہندوستانی انتظامیہ اور سارک ممالک بشمول پاکستان کے بارے میں تفصیلات سے واقف کروایا۔ دونوں قائدین ایک دوسرے سے ملاقات کے منتظر ہیں۔ قبل ازیں اپنے پیغام مبارکباد میں جان کیری نے وزیراعظم ہندوستان سے کہا تھا کہ اوباما انتظامیہ وزیراعظم نریندر مودی کو امریکہ میں خوش آمدید کہنے کے لئے تیار ہے۔