یروشلم۔ 7 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) وزیر خارجہ اسرائیل اوگ ڈور لیبر مین نے آج کہا کہ وہ وزیراعظم نتن یاہو سے اپنا سیاسی اتحاد ختم کررہے ہیں۔ اس کی وجہ سے پہلے ہی سے گروہ بندی کا شکار برسراقتدار حکومت کو مزید عدم استحکام کا سامنا ہے۔ وزیر خارجہ انتہا پسند قوم پرست اسرائیل بیت نو پارٹی سے تعلق رکھتے ہیں۔