وزیر حج کے بیان سے سیوا سمیتی کا اختلاف

نئی دہلی 31اگست (سیاست ڈاٹ کام ) آل انڈیا حج سیوا سمیتی نے مرکزی وزیر حج مختار عباس نقوی کے اس بیان سے اختلاف کیا ہے کہ حج 2018 سبسڈی کے بغیر سستا رہا۔سمیتی کے صدر حافظ نوشادد احمد اعظمی نے یہاں جاری ایک بیان میں یہ دعویٰ کرتے ہوئے کہ اس سال کا حج پریشان کن حج رہا کہا کہ اگر حج کوجی ایس ٹی سے مستثنیٰ قرار دیدیا گیا ہوتا تو حا جیوں کو وسہولت مل گئی ہوتی۔انہوں نے کہا کہ جی ایس ٹی کی موجودگی اور گلوبل ٹنڈر کی مانگ پوری نہ کرنے کی صورت میں حج کو سستا نہیں قرار دیا جا سکتا۔حج کمیٹی آف انڈیا کے سابق رکن نے کہا کہ گلوبل ٹنڈر ہی سستے حج کی راہ ہموار کر سکتا ہے جس کے لئے سمیتی کو مجبوراً سپریم کورٹ کا دروازہ کھٹکھٹانا پڑا ہے جہاں 22 اکتوبر کو سماعت ہوگی۔