وزیر برقی جگدیش ریڈی کی جانب سے مسلمانوں کو عیدالفطر کی مبارکباد

نلگنڈہ۔/6جولائی، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) ریاست تلنگانہ بالخصوص ضلع نلگنڈہ کی عوام کو عیدالفطر کی ریاستی وزیر برقی مسٹر جی جگدیش ریڈی، ڈپٹی فلور لیڈر اسمبلی و سابق ریاستی وزیر مسٹر کے وینکٹ ریڈی، رکن پارلیمنٹ نلگنڈہ مسٹر جی سکھیندر ریڈی، رکن قانون ساز کونسل مسٹر کے راجگوپال ریڈی نے مسلمانوں کو عید کی مبارکباد پیش کی۔ ان قائدین نے عید کے خوشگوار ماحول میں اللہ رب العزت سے ریاست کی خوشحالی کیلئے خصوصی دعائیں کرنے پر زور دیا۔