نظام آباد:4؍ فروری (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)ضلع کلکٹر رونالڈ روس کے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق محکمہ اقلیتی بہبود کی جانب سے اقلیتوں کی فلاح وبہبود کیلئے وزیر آعظم 15نکاتی پروگرام روبہ عمل لایاجارہا ہے۔ اس پروگرام میں ضلع کلکٹرچیرمین کے علاوہ تمام محکمہ کے ضلعی عہدیداروزیر اعظم 15نکاتی پروگرام کے ممبرس ہوں گے اور این جی اوز کی جانب سے( 2)مسلم اقلیتی امیدواروں اور کرسچن اقلیتی طبقہ کی جانب سے( 1)امیدوار کاانتخاب عمل میں آئے گا۔ اقلیتی عوام کیلئے رضاکارانہ فلاحی تنظیموں سے وابستہ نمائندے جو عوامی خدمت کا جذبہ رکھتے ہوں ایسے امیدواروں کے ناموں کو ترجیحی بنیاد پر محکمہ اقلیتی بہبود ضلع نظام آباد کی جانب سے منتخب کیا جائے گا۔ لہٰذا خواہشمند رضاکارانہ فلاحی تنظیموں کے امیدواروں سے گذارش کی جاتی ہے کہ وہ اپنے مکمل بائیوڈاٹا کیساتھ (جس میں فلاحی ، سماجی ‘ملی خدمات کی تفصیلات کا ذکر ہو) ڈسٹرکٹ میناریٹی ویلفر آفیسر ضلع نظام آباد سے رجوع ہوں۔
ماویسٹوں کے سرگرم علاقے میں
ڈی آئی جی کا دورہ
مہادیوپور ۔ /4 فبروری، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) ریاست کے سرحدی علاقہ کے علاوہ ماویسٹوں کا سرگرم علاقہ مانے جانے والا منتھنی سب ڈیویژن میں آج ورنگل رینج ڈپٹی انسپکٹر جنر اور کریم نگر ضلع کے انچارج ڈی آئی جی ملا ریڈی آج دورہ کیا۔ ملاریڈی کے اس دورہ میں انہوں نے مہامتارم منڈل میں سی آر پی ایف کی بٹالین کیلئے بیرک کا افتتاح کیا۔ ڈی آئی جی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پولیس ملازمین کو ہر قسم کی سہولت فراہم کی جائے گی۔ بعد ازاں ڈی آئی جی نے کٹہ رام پولیس اسٹیشن کا معائنہ کیا اور مہادیوپور منڈل میں موجود کالیشورم مندر میں حاضری دی۔ اس کے علاوہ مہادیوپور میں تعمیر کردہ پولیس اسٹیشن کا بھی معائنہ کیا۔ ڈی آئی جی کے اس دورہ میں ضلع ایس پی شیوا کمار، او ایس ڈی سبا رائیڈو، ڈی ایس پی ملاریڈی، مہادیوپور، یلا متارم کوپور کے ایس آئی موجود تھے۔