وزیر اعظم کا مشرقی ہند کے ارکان پارلیمنٹ کیساتھ جائزہ اجلاس

نئی دہلی، 2 اگست (سیاست ڈاٹ کام) وزیر اعظم نریندر مودی نے آج مشرقی ہند کے ارکان پارلیمنٹ کے ساتھ ایک میٹنگ منعقد کی جس میں انہوں نے خطے کی ترقی سے متعلق مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا۔ مودی نے ایک ٹویٹ میں کہا کہ ’بہار، جھارکھنڈ، اڈیشہ اور مغربی بنگال کے ارکان پارلیمنٹ کے ساتھ میٹنگ میں خاص طور پر مشرقی ہند کی ترقی کے ساتھ ساتھ مختلف امور پر بات چیت ہوئی۔ اس میٹنگ میں پارلیمانی امور کے وزیر اننت کمار کے علاوہ مرکزی وزراء روی شنکر پرساد، رادھا موہن سنگھ، جینت سنہا اور ایس ایس اہلووالیہ نے بھی شرکت کی۔ یہ میٹنگ وزیراعظم مودی کے سیلاب سے متاثرہ شمال مشرقی خطہ کے دورہ کے ایک دن بعد منعقد کی گئی۔