لکھنو ۔ 14 ۔ جولائی : ( سیاست ڈاٹ کام ) : وزیراعظم نریندر مودی کی جانب سے یورو انچل ایکسپریس وے کی سنگ بنیاد رکھنے کی تقریب نے چند گھنٹے قبل سابقہ وزیراعظم اکھلیش یادو نے آج کہا کہ میری حکومت کی جانب سے شروع کیا گیا پراجکٹ کو وزیراعظم اپنا نام دینے کی کوشش کررہے ہیں ۔ یہ ایکسپریس وے پراجکٹ دراصل میری حکومت کا کارنامہ ہے ۔ انہوں نے پارٹی ہیڈکوارٹر پر ایک پریس کانفرنس کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ اس پراجکٹ کا نام دراصل سماج وادی یوروانچل ایکسپریس وے تھا ۔ لیکن سماج وادی نام اس لیے حذف کردیا گیا اور یہ پراجکٹ صرف براونچل ایکسپریس ہوگیا ۔ اسی دوران اترپردیش نائب وزیراعلی دنیش شرما نے اس الزام کو یکسر مسترد کردیا ۔ مسٹر شرما نے کہا کہ اس پراجکٹ کی شروعات کو اپنے نام کرلینا دراصل اس ترقیاتی کام کی تضحیک مے مترادف ہے ۔ یہ مجوزہ ایکسپریس وئے جو 340 کلومیٹر طویل ہوگی لکھنو کو مشرقی اترپردیش غازی آبادی سے جوڑ دے گی اور اس کی تخمینی لاگت 23 ہزار کروڑ بتائی گئی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ہم یہ دعویٰ کیا کرتے تھے کہ 120 کلومیٹر فی گھنٹہ رفتار سے جب ہم جاتے تو ہم ایک گلاس پانی بھی آپ پر نہیں پھنکتے تھے اور جب اس پراجکٹ کے سلسلہ میں کسانوں نے زمین مانگی گئی تھی کسانوں نے بلا کسی تعمل کے زمین حوالے کردی جو اس بات کی دلیل ہے کہ وہ ترقیاتی کاموں کو کس طرح عمیز رکھتے ہیں اور سماج وادی پارٹی تو صرف چھ لائن والی شاہراہ کا منصوبہ رکھتے تھے لیکن ہم نے اس کو آٹھ لائن والی ایکسپریس وے میں تبدیل کردیا ۔