وزیر اعظم نے کھلاڑی بیٹیوں کی کارکردگی کو سراہا

نئی دہلی۔30دسمبر(سیاست ڈاٹ کام) وزیر اعظم نریندر مودی نے 2018 میں کھلاڑی بیٹیوں کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ ان کی کامیابیوں سے تحریک ملتی ہے ۔ مودی نے ریڈیو پر نشر اپنے ماہانہ پروگرام ‘من کی بات’ میں اتوار کو کہاکہ ہر معاشرے میں کھیل-کود کی اپنی اہمیت ہوتی ہے ۔ جب کھیل کھیلے جاتے ہیں تو دیکھنے والوں کا دل بھی توانائی سے بھرا ہوتا ہے ۔ کھلاڑیوں کو نام، شناخت، اعزاز بہت سی چیزیں ہم شئیر کرتے ہیں۔ لیکن، کبھی کبھی اس کے پیچھے کی بہت سی باتیں ایسی ہوتی ہیں جو کھیل جگت سے بھی بہت بڑھ کر ہوتی ہیں ، بہت بڑی ہوتی ہیں ۔وزیر اعظم نے کہاکہ میں کشمیر کی ایک بیٹی عنایہ نثار کے بارے میں بتانا چاہتا ہوں جس نے کوریا میں کراٹے چمپئن شپ میں سونے کا تمغہ جیتا۔ عنایہ 12 سال کی ہے اور کشمیر کے اننت ناگ میں رہتی ہے ۔ عنایہ نے محنت اور تندہی سے کراٹے کی مشق کی، اس کی تفصیلات کو جانا اور خود کو ثابت کرکے دکھایا۔ میں تمام ہم وطنوں کی طرف سے اس کے روشن مستقبل کا متمنی ہوں۔ عنایہ کو ڈھیر ساری مبارک باد اور دعائیں ۔