وزیر اعظم نریندر مودی او ربالی ووڈ ایکٹر اکشے کمار کے انٹرویو کی نقل اندازی، ویڈیو

حیدرآباد: پچھلے کچھ قبل وزیر اعظم نریند رمودی کا انٹرویو بالی ووڈ ایکٹر کھلاڑی اکشے کمار نے غیر سیاسی بنیاد پر ایک انٹرویو لیا ہے۔ اس انٹرویو میں مودی نے اپنے زندگی کے مختلف باتوں کو ملک کی عوام کے سامنے رکھا۔ ان کی زندگی کے ابتدائی حالا ت کے بارے میں بتایا۔ گجرات کے وزیر اعلی کے دور کے واقعات، اس کے بعد وزیر اعظم بننے کے بعد کے واقعات پرروشنی ڈالی۔ اپنی ماں کے ساتھ روابط کے بارے میں بتایا۔

انہوں نے ا س انٹرویو میں ان کی نجی زندگی جیسے ان کے سونے کا وقت، ان کے آ م کھانے کا انداز وغیرہ پر انہوں نے روشنی ڈالی۔ انہوں نے غصہ ہونے نہ ہونے کے بارے میں بھی بتایا۔اس انٹرویو کو یوٹیوب او رسوشل میڈیا پر بہت زیادہ دیکھا جارہا ہے۔ وہیں کچھ لوگ اس ویڈیو کو مزاحیہ انداز میں بنانے کی کو کوشش کررہے ہیں۔ اسی طرح کا ایک ویڈیو دو نوجوانوں نے بنایا ہے۔ جو کہ کافی پسند کیا جارہا ہے۔ اس ویڈیو میں اکشے کمار کا کردار وکلپ مہتا ادا کررہے ہیں جو مودی کا انٹرویو لیتے ہیں جبکہ نریندر مودی کا کردار شیام رنگیلا نامی ایک نوجوان نے بہت بخوبی ادا کیا۔ قارئین کے لئے انٹرویو پیش کیا جاتا ہے۔