وزیر اعظم مودی کے قتل کی مبینہ سازش والا خط محض انتخابی اسٹنٹ : دلت لیڈر پرکاش آمبیڈکر

بھیماکوریگاؤں تشدد میں ماؤوادی لنک، وزیر اعظم کے مبینہ قتل کی سازش اور دلتوں کی حالت پر بابا صاحب بھیم راؤ آمبیڈکر کے پوتے اور بھارتیہ رپبلکن پارٹی بہوجن مہاسنگھ کے رہنما پرکاش آمبیڈکر سے پرشانت کنوجیا کی بات چیت۔پونے کے بھیماکوریگاؤں تشدد میں ماؤوادی لنک اور وزیر اعظم کے قتل کی مبینہ سازش کے تعلق سے الگار کونسل کے سدھیر دھولے کے علاوہ چار دیگر لوگوں کی گرفتاری پر آپ کیا کہنا چاہیںگے؟سدھیر دھولے پر حکومت نے پہلی بار حملہ نہیں کیا ہے۔ تقریباً 6 سال پہلے ان کو ماؤوادی تنظیم سے تعلق رکھنے کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا، لیکن عدالت میں حکومت یہ بات ثابت نہیں کر پائی اور عدالت نے الزامات کو خارج کر ان کو معاملے سے بری کر دیا۔حکومت نے اس کے خلاف ہائی کورٹ میں بھی اپیل کی تھی، لیکن وہ بھی خارج ہو گئی۔ سدھیر دلتوں کے حقوق کی لڑائی لڑتے رہے ہیں۔ حکومت ان کو سازش کے تحت گرفتار کر بھیماکوریگاؤں تشدد کے سازش کرنے والے سمبھاجی بھڑے اور ملند ایک بوٹے کو بچانے کی کوشش کر رہی ہے۔حکومت چاہتی ہے کہ ان دونوں سے لوگوں کی نظر ہٹ جائے۔ ایسے غیرسماجی عناصرکو بچانے کے لئے پوری ریاست کی انتظامیہ اور پولیس لگی ہوئی ہے۔ دلتوں پر ہو رہے حملے حکومت کو دکھتے نہیں کیونکہ یہ سب کرنے والے حکومت کے لوگ ہیں۔ حکومت ہرممکن کوشش کر رہی ہے تاکہ ان لوگوں کو بچا لیا جائے۔فساد کرنے والوں پر اور تشدد بھڑکانے والوں پر کوئی کارروائی نہ کر معصوم دلتوں کو جیل میں ڈالکر پورے سماج میں ڈر کا ایک ماحول قائم کرنے کی کوشش حکومت کر رہی ہے۔ پولیس کے ذریعے وزیر اعظم نریندر مودی کے قتل کی سازش کے دعوے اور اس کے لیے گرفتار کئے گئے ایک آدمی کے پاس سے برآمد منصوبہ کے مبینہ خط کے بارے میں آپ کیا سوچتے ہیں؟دیکھیے،یہ ایک مضحکہ خیز دعویٰ ہے۔ پولیس کو پہلے یہ بتانا چاہیے کہ 2014 سے لیکر اب تک نریندر مودی کو کتنی بار دھمکی ملی۔ کیا صرف یہی خط میڈیا میں دکھایا گیا ہے۔اس خط کی سچائی ثابت ابھی نہیں ہوئی ہے۔ ایسا ہے نہ جب جب نریندر مودی کو لگتا ہے کہ ان کی کرسی جانے والی ہے تب-تب وہ اچانک اپنی جان خطرہ میں بتاکر عوام کو گمراہ کرنے کا کام کرتے ہیں۔پچھلے چار سال میں مودی نے کچھ نہیں کیا۔ ان کو بھی پتا ہے شاید کہ عوام سب جان رہی ہے۔ اپنی ناکامی کو چھپانے کے لئے ایک ڈھونگ کیا جا رہا ہے، ورنہ وزیر اعظم کے خلاف اس طرح کی سنگین سازش کی بات میڈیا میں نہیں آ جاتی۔اس معاملے کی پہلے جانچ ہونی چاہیے۔ یہ ایک پروپگینڈہ ہے، الیکشن نزدیک ہے، اس لئے مودی ایسا کر رہے ہیں۔ یہ صرف مودی کی اسٹنٹ بازی ہے۔کیا آپ مانتے ہیں کہ مہاراشٹر پولیس کا رویہ دلت اور مسلم مخالف رہا ہے؟پولیس کیا ہے؟ وہ تو حکومت کا ہتھیار ہے، جس کو وہ اپنے خلاف اٹھ رہی آوازوں کو روکنے کے لئے استعمال کرتی ہے۔ پولیس کا وہی رویہ ہوتا ہے، جو حکومت کا ہوتا ہے۔پولیس میں نچلی سطح پر اچھے لوگ ہیں پر وہ تو اپنی دانشمندی کا استعمال بھی نہیں کر سکتے۔ وہ لوگ تو صرف اعلیٰ افسروں کے حکم پر عمل کرتے ہیں۔ پولیس میں جتنے اعلیٰ افسران ہیں تمام آر ایس ایس کے لوگ ہیں اور منووادی ذہنیت میں مبتلا ہیں۔