وزیر اعظم مودی کی پہل پر مذاکرات کا احیاء ممکن

نیو یارک 26 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام)پاکستان نے بار بار خطہ قبضہ اور بین الاقوامی سرحد پر جنگ بندی کی خلاف ورزیاں کی ہیں علاوہ ازیں کشمیری قائدین سے باقاعدہ ملاقاتیں کرتا رہا ہے لیکن پاکستان کے مشیر قومی سلامتی اور مشیر خارجی امور سرتاج عزیز نے کہا کہ معتمد ین خارجہ سطح کے ہند پاک مذاکرات کا ملتوی ہونا افسوناک تھااور اگر وزیر اعظم ہند نریندر مودی پہل کریں تو ان مذاکرات کا احیاء ہوسکتا ہے ۔ انہوں نے ادعا کیا کہ وزیر اعظم مودی نے ہی 25 اگست کے مجوزہ مذاکرات منسوخ کردیئے تھے ۔ اگر وہی پہل کریں تو ان کا احیاء ممکن ہے ۔ انہوں نے یہ تسلیم کرنے سے انکار کردیا کہ پاکستان نے جنگ بندی کی خلاف ورزیاں کی ہیں انہوں نے کہا کہ ایسا کچھ نہیں ہوا ۔ یہ معمول کی فوجی مشقیں تھی۔