وزیر اعظم مودی کی تصویر لگے باکسنگ غبارے پر لوگ نکل رہے ہیں اپنا غصہ۔ وائیرل ویڈیو

مائیکرو بلاگنگ ویب سائیڈ ٹوئٹر پر ایک ویڈیو تیزی کے ساتھ وائیرل ہورہا ہے جس میں بی جے پی کی پچھلے چار سال کی کارکردگی پر ناراض لوگ اپنے غصہ کا اظہار کرتے ہوئے دیکھائی دے رہے ہیں۔

ٹوئٹ کے ذریعہ پوسٹ کئے گئے اس ویڈیو میں دیکھایاگیا ہے کہ لوگ وزیراعظم نریندر مودی کی تصویر لگے باکسنگ پنچ کٹ پر اپنا غصہ نکل رہے ہیں۔

بتایا جاتا ہے کہ کچھ سماجی کارکنوں نے مودی حکومت کے خلاف اپنی برہمی ظاہر کرنے کا یہ نیا طریقہ نکالا ہے۔

سماجی کارکنوں نے ایک باکسنگ پنچ بیاگ لیا اور اس پر وزیراعظم نریندر مودی کی تصوئیر لگادی اور لوگوں سے کہہ رہے ہیں کہ اگر آپ پچھلے چار سالہ مودی دور حکومت کی کارکردگی سے ناراض اور نالاں ہیں تو اس پر آپ اپنے غم اور غصہ کا اظہار کرسکتے ہیں جس کے بعد لوگ موقع کو غنیمت جان کر بے رحمی کے ساتھ مذکورہ باکسنگ پنچ پر اپنا غصہ نکال رہے ہیں۔

واضح طور پر دیکھا جاسکتا ہے کہ لوگ بڑھتی مہنگائی‘پٹرول کی قیمتوں میں اضافہ‘ ناکامیوں کو چھپانے کے لئے فرقہ پرستی کا چولہ اور ہجومی تشدد کے بڑھتے واقعات میں معصوم اور بے قصور لوگوں کی موت پر کس قدر خفا ہے اور وہ اس طرح اپنی برہمی کا اظہار کررہے ہیں۔

https://twitter.com/irfananjum_/status/1041266911739228160