وزیر اعظم مودی کا ایجنڈہ فرقہ پرستانہ:کانگریس

فتح پور 13 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) کانگریس قومی جنرل سکریٹری مودھو سدھن مستری نے آج الزام عائد کیا کہ وزیر اعظم نریندر مودی خود کو ایک عالمی لیڈر کے طور پر پیش کررہے ہیں جبکہ ان کا اصل ایجنڈہ فرقہ پرستانہ ہے۔ آر ایس ایس کے لوگ بھی حکومت میں اپنی من مانی چلا رہے ہیں۔ بی جے پی تمام اعلی سرکاری عہدوں پر آر ایس ایس کے لوگوں کو تعینات کررہی ہے۔ انہوں نے الزام عائد کیا کہ بی جے پی جواہر لعل نہرو ،سردار ولبھ بھائی پٹیل، ابوالکلام آزاد جیسے کانگریس قائدین کو سیاسی مقاصد اور فوائد کیلئے استعمال کررہی ہے۔ کانگریس ایسا ہونے نہیں دے گی۔بی جے پی نے اب تک تمام سرکاری عہدوں پر آر ایس ایس نظریہ کے لوگوں کو تقرر کر کے زعفرانی ایجنڈہ کو فروغ دینے کی کوشش کررہی ہے۔