وزیر اعظم مودی کا آج دورۂ جموں وکشمیر

سرینگر؍ جموں ، 18 مئی (سیاست ڈاٹ کام) وزیر اعظم نریندر مودی کے کل دورہ جموں وکشمیر کے پیش نظر ریاست میں سیکورٹی کے فقیدالمثال انتظامات کئے گئے ہیں۔ ریاست کے دونوں دارالحکومتوں سری نگر اور جموں میں جگہ جگہ سیکورٹی فورسز کی موجودگی بڑھا دی گئی ہے جبکہ سرحدوں پر دراندازی کی کسی بھی کوشش کو ناکام بنانے کے لئے فوج کو الرٹ کردیا گیا ہے۔ مودی ہفتہ کو دو روزہ دورے پر جموں وکشمیر آرہے ہیں جہاں وہ مختلف ترقیاتی پروجیکٹوں کا افتتاح کرنے کے علاوہ شیر کشمیر یونیورسٹی آف ایگریکلچر سائنسز اینڈ ٹیکنالوجی (اسکاسٹ) جموں کے چھٹے جلسہ تقسیم اسناد سے بحیثیت مہمان خصوصی خطاب کریں گے ۔