وزیر اعظم مودی نے کثیر تعداد میں وزراء کو غیر مرکوز اختیارات دیئے: جیٹلی

نئی دہلی /29 اگست (سیاست ڈاٹ کام) مرکزی وزیر فینانس و دفاع ارون جیٹلی نے وزیر اعظم نریندر مودی کو ایک ایسا لیڈر ظاہر کرنے کی کوشش کی، جو اپنے وزراء کو زیادہ سے زیادہ غیر مرکوز اختیارات عطا کرتا ہے، حالانکہ عوام کا خیال اس کے برعکس ہے۔ انھوں نے کہا کہ نریندر مودی جنھوں نے سیاست کا کھیل تبدیل کردیا ہے، ان کی حکومت کی ہدایات بالکل واضح ہوتی ہیں۔ یہ جمہوری وجوہات کی بنا پر سست رفتار یا تیز رفتار ہوسکتی ہیں، لیکن پیش رفت بہرحال ہوتی ہے، موقف برعکس نہیں کیا جاتا۔ جن دھن پروگرام کی اتنی مختصر مدت میں کامیابی بھی مودی کی سرکاری پروگراموں کو آگے بڑھانے کی صلاحیت کا نتیجہ ہیں۔ انھوں نے پہلے ہی دن 2 کروڑ روپئے مالیتی بینک کھاتے کھولے ہیں۔