نئی دہلی 22 اگسٹ ( سیاست ڈاٹ کام ) ایک جلسہ عام میں عوامی برہمی کا نشانہ بننے کے تین دن بعد وزیر اعظم نریندر مودی کی جانب سے چیف منسٹر ہریانہ بھوپیندر سنگھ ہوڈا کو آج چائے پر مدعو کیا گیا ۔ کہا گیا ہے کہ مسٹر ہوڈا نے آج مودی سے ان کی قیامگاہ پر ملاقات کرکے ریاست کی ترقی کے مسائل پر تبادلہ خیال کیا ۔ ہوڈا کے میڈیا مشیر شیو بھاٹیہ نے بتایا کہ چیف منسٹر ہریانہ کو وزیر اعظم نے چائے پر مدعو کیا تھا اور دونوں نے ملاقات کی ۔ ہریانہ کی ترقی کے بشمول کئی مسائل پر بات چیت کی گئی ہے ۔ یہ معلوم نہیں ہوسکا کہ آیا عوامی جلسہ میں ہتک کے مسئلہ پر بھی بات ہوئی یا نہیں ۔