وزیراعظم کے گاندھی نگر دورے سے قبل ’’ پی ایم واپس جاؤ ‘‘ کے پوسٹر سامنے آئے

احمد آباد:وزیراعظم نریندر مودی کے دوروز گجرات دورے سے قبل منگل کے روز گاندھی نگر کے مضافات میں قائم بی جے پی ہیڈکوارٹر کے باہر ’’ وزیراعظم واپس جاؤ‘‘ پوسٹرس لگائے گئے ہیں۔چند گھنٹے قبل پٹیل کمیونٹی سے نوجوانوں نے ایک گروپ نے پیر کے رات میںیہ دعوی کیا کہ انہوں نے بی جے پی کے قومی صدر امیت شاہ کے قافلے پر انڈے پھینکے ہیں

https://www.youtube.com/watch?v=OxYsaGeBnBI

۔دو ویڈیو سوشیل میڈیا میں منظر عام پر ائے جس میں بتایاجارہا ہے کہ ادھا درجن نوجوان دھمکی دیتے ہوئے شاہ کے قافلہ پر انڈے پھینک رہے ہیں جب وہ سومناتھ مندر کی طرف جارہے تھے۔

نوجوانوں ہاتھوں میں انڈے لئے ویڈیو میں کہہ رہے ہیں جو سوشیل میڈیا پر وائیرل ہوا ہے کہ’’ امیت شاہ سڑک کے راستے سومناتھ جارہے ہیں اور ہم پاٹیدار انامت اندولن سمیتی ( پی اے اے ایس) کنونیر جوکہ کشوڈ سے ہیں انڈوں سے ان کا استقبال کریں گے۔ جئے سردار‘‘۔

دوسرے ویڈیو میں نوجوان ہائی وے پر اپنے مہم میں جٹے دیکھے گئے اور امیت شاہ کے خلاف نعرے لگارہے ہیں ‘ انہیں ’’ جنرل ڈائر‘‘ پکارتے ہوئے قافلے پر انڈے پھینک رہے ہیں۔

شاہ سومناتھ مندر کے راستے پر تھے جہاں مودی خصوصی پوجا کے لئے آنے والے ہیں۔شاہ او ران کی اہلیہ نے منگل کے روز مندر میں پوجا کی۔امیت شاہ چہارشنبہ کے روزجب مودی مندر میں پوجا کے لئے ائیں گے اس وقت بھی موجود رہیں گے۔

دونوں سومناتھ ٹرسٹ کے اجلاس میں بھی شرکت کریں گے جس کے چیرمن چیف منسٹر گجرات کیشوبھائی پٹیل ہیں۔

دونوں سومناتھ ٹرسٹ کے ممبران بھی ہیں۔پچھلے دوسالوں سے پٹیل کمیونٹی ملازمت اور تعلیم میں اوبی سی زمرہ کے تحت تحفظات کامطالبہ کررہی ہے۔

امیت شاہ کے قافلے پر حملہ دراصل اسی احتجاج کی کڑی ہے جو پٹیل برداری کی جانب سے منعقد کیاجارہا ہے۔