وزیراعظم کے ساتھ بیرونی سفر کرنے والے وفدکے ارکان کے ناموں کے انکشاف کی ہدایت

نئی دہلی ۔ 28 جنوری ( سیاست ڈاٹ کام) چیف انفارمیشن کمشنر آر کے ماتھر نے وزیراعظم کے دفتر ( پی ایم او) کو ہدایت کی ہے کہ وزیراعظم نریندر مودی کے ساتھ بیرونی دورے کرنیوالے وفد میں شامل ارکان کے ناموں کا انکشاف کیا جائے ۔ ماتھر نے پی ایم او کی جانب سے ان معلومات کے انکشاف کے بارے میں قومی سلامتی کی بنیاد پر کئے گئے اتراف کو مسترد کردیا ۔ ماتھر نے تاہم دو مختلف کیسیس پر فیصلہ کرتے ہوئے پی ایم او کو وزیراعظم کی سیکورٹی تفصیلات سے مربوط افراد اور سیکورٹی اہلکاروں کے ناموں کے انکشاف سے مستثنیٰ رکھا ہے ۔ ماتھر نے کہاکہ ’’ کمیشن اس نظیریہ کا حامل ہے کہ غیر سرکاری افراد کے نام سرفہرست ( جن کا سیکورٹی سے کوئی تعلق نہیں ہے ) اور ان کے بین الاقوامی دوروں میں شامل ہیں ۔ ان کی تفصیلات فراہم کی جائے ۔ دو درخواست گذاروں نیرج شرما اور ایوب علی نے اس ضمن میں حصول معلومات کیلئے پیش کردہ درخواستوں پر جواب وصول نہیں ہوا تھا ۔ جس کے بعد اس مسئلہ کو سنٹرل انفارمیشن کمیشن سے رجوع کیا گیا تھا۔