وزیراعظم کے خلاف کوئمبتور میں احتجاجی مظاہرہ تقریباً 500افراد گرفتار

کوئمبتور:مختلف تنظیموں کے تقریباً 500کارکن آج گرفتارکرلئے گئے جبکہ انہو ں نے وزیر اعظم نریندر مودی کے دورہ کے موقع پر احتجاجی مظاہرہ کرنے کی کوشش کی۔ وزیراعظم یہاں پر ایشایوگی سنٹر میں 112فٹ بلند یوگی مجسمہ کی نقاب کشائی کے لئے پہنچے تھے۔

احتجاجیوں نے وزیراعظم کے خلاف کاشت کاروں کے تحفظ اور ان کے مفادات کی حفاظت میں ناکام رہنے کا الزام عائد کرتے ہوئے نعرہ بازی کی او رایشا یوگی کے خلاف کاروائی کا مطالبہ کیاجنھوں نے مجسمہ کی تعمیر کے لئے قبائیلیوں کی اراضیات پر ناجائز قبضہ کیا ہے۔

ایم آر او دفاتر ک روبرو منعقدہ احتجاجی دھرنے میں دریائے بھوانی پر تعمیر کردہ پراجکٹوں کو منسوخ کرنے کا بھی حکومت سے مطالبہ کیاگیا۔

دراویڑھ رکاز دم‘تنتائی پیریار‘ٹی ایم سی ‘ایم ڈی ایم کے‘دیڑتلائی’ چروتائیگل’ کچی ‘ انقلابی نوجوانوں کے محاذ‘ ایس ڈی پی ائی اور فیڈریشن آف تاملناڈو فارملس اسوسیشن نے احتجاجی مظاہرہ میں شرکت کی ۔پولیس کے بموجب تمام احتجاجیوں کو گرفتار کرلیاگیا۔