نئی دہلی ۔ 3 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام) ہندوستان کے وزیراعظم نریندر مودی نے جنوبی کوریا کے مقام انچیان میں رواں 17 ویں ایشین گیمس کے کبڈی کے ایونٹ میں گولڈ میڈل حاصل کرنے پر ہندوستان کی خاتون ٹیم کی کھلاڑیوں کو مبارکباد دی ہے۔ چیف منسٹر نے کہا کہ خاتون کبڈی ٹیم نے اپنے شاندار مظاہروں کے ذریعہ فخر سے ہمارا سر اونچا کردیا ہے اور ہم ان کی کامیابی پر مبارکباد دیتے ہیں۔ ہندوستان نے ایران کے خلاف 31-21 کی کامیابی حاصل کی ہے۔