نئی دہلی 30 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام) وزیراعظم نریندر مودی جرمن چانسلر انجیلا میرکل سے آئندہ ماہ آسٹریلیا میں ملاقات کریں گے۔ یہ ملاقات جولائی میں برلن میں ہوگئی ہوتی لیکن اِسے جرمن قائد کے برازیل جانے کے فیصلہ کی وجہ سے ملتوی کردیا گیا۔ چانسلر جرمنی انجیلا میرکل ورلڈکپ فٹبال فائنلس میں اپنے ملک کی ٹیم کا حوصلہ بڑھانے کیلئے برازیل گئی تھیں۔ مودی اور میرکل کی جلد از جلد ملاقات 15 اور 16 نومبر کو مقرر برسبین کی G-20 چوٹی کانفرنس کے موقع پر علیحدہ طور پر ہوسکتی ہے۔ وزیراعظم برطانیہ ڈیوڈ کیمرون سے بھی اہم ملاقات اِسی موقع پر متوقع ہے۔ مودی ۔ میرکل ملاقات کی تفصیلات کا بریکس چوٹی کانفرنس میں جولائی میں برازیل جاتے ہوئے جرمنی پر توقف کے دوران غور کیا گیا تھا۔