نئی دہلی ۔ 9 ۔ ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام)کانگریس نے آج الیکشن کمیشن سے وزیراعظم نریندر مودی کے خلاف شکایت کی اور انہیں وادی کشمیر میں اپنی انتخابی مہم کے دوران ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کرتے ہوئے آرمی کو سیاسی تناظر میں کھسیٹنے کا مورد الزام ٹھہرایا۔ اے آئی سی سی لیگل ڈپارٹمنٹ کے سکریٹری کے سی متل نے کمیشن کو بڈگام کے اس واقعہ کا حوالہ دیکرجس کے تعلق سے مودی نے بات کی،یہ بتایا کہ آرمی کو سیاسی تنازعہ یا انتخابی مہم میں گھسیٹنا نہایت قابل اعتراض اور ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کے مترادف ہے۔ مودی اور بی جے پی کے خلاف اس لغزش کیلئے سخت کارروائی فوری کرنا چاہئے۔کانگریس نے الزام لگایا کہ وزیراعظم نے بڈگام واقعہ کو انتخابی آلہ کے طور پر استعمال کیا۔