وزیراعظم کا سینئر قائدین کیساتھ وارناسی میں میگا روڈ شو

نئی دہلی 25 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) وزیراعظم نریندر مودی نے اپنا پرچہ نامزدگی داخل کرنے سے ایک دن قبل مرکزی و ریاستی وزراء اور پارٹی کے سینئر قائدین کے ساتھ حلقہ لوک سبھا وارناسی میں میگا روڈ شو منظم کیا۔ وزیراعظم روڈ شو کا آغاز بنارس ہندو یونیورسٹی کے بانی پنڈت مدن موہن مالویا کے مجسمہ کو پھول مالا پیش کرکے کیا اور جمعہ کو وہ اپنا پرچہ نامزدگی داخل کریں گے۔ پارٹی ذرائع کے مطابق روڈ شو کا حلقہ لنکا علاقہ سے دشش وامت گھاٹ تک یعنی چھو کیلو میٹر تک ہوگا۔ اس روڈ شو میں بی جے پی کے سینئر قائدین بشمول مرکزی وزراء سشما سوراج، نتن گڈکری، پیوش گوئل اور نرملا سیتارامن کے علاوہ بی جے پی زیراقتدار ریاستوں کے چیف منسٹرس نے حصہ لیا۔