لکھنؤ ۔ 27 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) یوپی میں ہفتہ اور اتوار کے دن وزیراعظم نریندر مودی شہری ترقیاتی پروگرام کا جائزہ لیں گے اور ایک زمین کھودنے کی تقریب میں شرکت کریں گے تاکہ 7 ہزار کروڑ روپئے مالیتی پراجکٹس کا آغاز کیا جاسکے۔ کل وہ اس تقریب میں شرکت کریں گے۔ یہ ان کی حکومت کی تیسری سالگرہ بھی ہوگی جس کا تعلق شہری ترقیات اسکیم پردھان منتری آواز یوجنا (اربن) سے بھی ہے۔ وزیراعظم شہری ترقیات کے زیراہتمام ایک نمائش کا دورہ بھی کریں گے۔