وزیراعظم پر سی پی ایم قائد مشرا کی تنقید

کولکتہ ۔ 28 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) وزیراعظم نریندر مودی پر تنقید کرتے ہوئے سی پی آئی (ایم) قائد سوریاکانت مشرا نے شاردا اسکام کی سی بی آئی تحقیقات اور کھاگرا گڑھ بم دھماکہ کی این آئی اے تحقیقات میں پیشرفت کے سلسلہ میں وزیراعظم کو تنقید کا نشانہ بنایا۔ گذشتہ رات سے اپنے کئی ٹوئیٹر پیغامات پر مشرا نے جو اسمبلی میں قائد اپوزیشن ہیں، کہا کہ وزیراعظم ترنمول کانگریس کا تحفظ کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔ شادردا اسٹنگ کیس میں انہوں نے اسے راجیہ سبھا کی اخلاقیات کمیٹی سے رجوع کرنے سے انکار کردیا۔ انہوں نے کہا کہ بائیں محاذ کی جانب سے بایاں جمہوری سیکولر حکومت کے قیام کی اپیل چیف منسٹر ممتا بنرجی اور وزیراعظم نریندر مودی سے کی جاچکی ہے۔ وزیراعظم مودی اسی کے متن کا اعادہ کررہے ہیں۔ لوک سبھا کیلئے انتخابی مہم کے دوران دو سال قبل انہوں نے جو کچھ کہا تھا دوبارہ اسی کو دہرا رہے ہیں۔ سی بی آئی نے شاردا اسکام کی تحقیقات میں چیف منسٹر اور ترنمول کانگریس قائدین کو تحفظ فراہم کرنے کیلئے رفتار سست کردی ہے اور وزیراعظم مغربی بنگال میں انتخابی جلسہ کے دوران اس کے بارے میں کچھ کہنے کے بجائے بالکل خاموش رہے۔ انہوں نے کہا کہ کھاگرا گڑھ بم دھماکے واقعہ کی این آئی اے تحقیقات کیلئے حکم دینے انہیں 7 درکار ہوئے۔ سی پی آئی (ایم) کے ریاستی سکریٹری نے ناردا اسٹن مقدمہ راجیہ سبھا کی اخلاقیات کمیٹی سے رجوع نہ کرنے پر بھی اعتراض کیا۔