وزیراعظم پاکستان کا آج انتخاب

اسلام آباد ۔ 31 ۔ جولائی (سیاست ڈاٹ کام) پاکستان کی اپوزیشن جماعتیں وزیراعظم کے عہدہ کیلئے پی ایم ایل (این) امیدوار شاہد خاقان عباسی کے خلاف مشترکہ امیدوار نامزد کرنے میں ناکام رہی ہے چنانچہ کل منعقد ہونے والی رائے دہی کیلئے 6 امیدواروں نے پرچہ نامزدگی داخل کی ۔ صدر ممنون حسین نے کل قومی اسمبلی کا اجلاس طلب کیا ہے جہاں ایوان کے نئے لیڈر کا انتخاب ہوگا۔ پاکستان مسلم لیگ ۔ نواز نے عباسی کو عبوری وزیراعظم امیدوار نامزد کیا ہے ۔