وزیراعظم پاکستان عمران خان کا 3 نومبر سے اولین دورہ چین

اسلام آباد ۔ 15 اکٹوبر (سیاست ڈا ٹ کام) وزیراعظم پاکستان عمران خان اپنے اولین دورہ چین کیلئے 3 نومبر کو روانہ ہوں گے۔ ان کی ملاقات صدر چین ژی جن پنگ اور دیگر اعلیٰ سطحی چینی قائدین سے متوقع ہے۔ وہ باہمی دفاعی تعلقات میں اضافہ اور تنازعہ کا شکار چین ۔ پاکستان معاشی راہداری پراجکٹ پر تبادلہ خیال کریں گے۔ ذرائع ابلاغ کی خبر کے بموجب وزیراعظم کا دورہ چین پاکستان سے صدابہار حلیف کے ساتھ پاکستان کے تعلقات کو مزید مستحکم کرے گا۔ امکان ہیکہ وہ بین الاقوامی مالیاتی فنڈ کے بارے میں بھی رسمی بات چیت کریں گے۔