وزیراعظم نواز شریف قومی اسمبلی کے امیر ترین رکن

اسلام آباد ، 27 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام)پاکستان کے وزیراعظم نواز شریف ایسے چند پارلیمنٹیرینس میں شامل ہیں جو ارب پتی ہیں، یہ انکشاف الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے سال 2012-13ء کیلئے جاری کردہ قانون سازوں کے اثاثہ جات اور واجب الادا ذمہ داریوں کے تختہ جات سے ہوا ہے۔ نواز شریف کے اعلامیہ کے مطابق وہ چھ زرعی جائیداروں کے مالک ہیں جن میں 1.43 بلین روپئے مالیت کے زائد از 1,700 نہریں شامل ہیں اور وہ اَپّر مال، لاہور میں ایک مکان مالیتی 250 ملین روپئے کے بھی مالک ہیں۔ وہ زائد از 13 ملین روپئے کی سرمایہ کاری کے ساتھ سات بینک کھاتوں میں 126 ملین روپئے رکھتے ہیں۔

’’ہند کیساتھ مذاکرات کا احیاء پالیسی اقدامات کا حصہ ‘‘
اسلام آباد ، 27 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) پاکستان نے خارجہ پالیسی کے کئی معاملوں میں پہلی کی ہے، جن میں ہندوستان کے ساتھ مذاکرات کے احیاء کیلئے اقدامات شامل ہیں، اور اس ملک کے سفارتی حکام کو پُرامن پڑوس کے قیام کیلئے کام کرنا چاہئے، وزیراعظم نواز شریف نے آج یہ بات کہی۔ انھوں نے یہ ریمارکس سابق وزیر خارجہ صاحب زادہ یعقوب خان سے موسوم یہاں دفتر خارجہ میں قائم نئے بلاک کے افتتاح کے بعد تقریب سے خطاب میں کئے۔ وزیراعظم نے کہا کہ حکومت دہشت گردی سے نمٹنے اور بہتر طرز حکمرانی کیلئے پرعزم ہے۔