نئی دہلی ۔ 31 اگست (سیاست ڈاٹ کام) رامچرت مانس کو ایک عظیم نظم قرار دیتے ہوئے جس میں ہندوستان کا عطر موجود ہیں، وزیراعظم نے اس غنائیہ کے ڈیجیٹل ایڈیشن کا رسم اجراء انجام دیا۔ اسے غنائیہ کی شکل میں آل انڈیا ریڈیو کی جانب سے تیار کیا گیا ہے۔ فنکاروں کی کوششوں کی ستائش کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ انہوں نے نہ صرف موسیقی کا ریاض کیا ہے بلکہ خود کو سنسکرت کے ریاض اور اخلاقیات کے ریاض کیلئے اس کو وقف کردیا ہے۔ وزیراعظم نے گوسوامی تلسی دات کو ایک عظیم شخصیت قرار دیا جنہوں نے یہ عظیم رزمیہ تحریر کیا ہے جس میں ہندوستان کا عطر موجود ہے۔ انہوں نے آل انڈیا ریڈیو اور آکاشوانی کی عوام کو متحد کرنے کی کوششوں کی ستائش کی