بھوپال 15 نومبر ( سیاست ڈاٹ کام) وزیر اعظم نریندر مودی جمعہ سے مدھیہ پردیش میں بی جے پی کے انتخابی جلسوں سے خطاب کریں گے ۔ وہ جمعہ کو شاہدول ضلع میں پہلے انتخابی جلسہ سے خطاب کرنے والے ہیں۔ مودی ایک دن کے وقفہ سے دو انتخابی جلسوں کو خطاب کرنے کا منصوبہ رکھتے ہیں۔ پردیش بی جے پی سربراہ راکیش سنگھ کے بموجب شاہدول جلسہ کے بعد مودی گوالیار جائیں گے اور وہاں جلسہ سے خطاب کے بعد دہلی واپس ہوجائیں گے ۔