وزیراعظم مودی کی چیف منسٹر بہار نتیش کمار سے ملاقات

نئی دہلی ۔ 2 مئی (سیاست ڈاٹ کام) وزیراعظم نریندر مودی نے آج چیف منسٹر بہار نتیش کمار کے ساتھ طویل ملاقات کی۔ دونوں قائدین نے سمجھا جاتا ہیکہ کئی سیاسی اور ترقیاتی مسائل پر تبادلہ خیال کیا۔ نتیش کمار ایک تقریب میں شرکت کیلئے نئی دہلی آئے ہوئے تھے جس کی صدارت صدرجمہوریہ ہند رامناتھ کووند کررہے تھے اور جس میں مہاتما گاندھی کی 150 ویں یوم پیدائش تقریب عالمی معیار پر منانے کی تجویز پر غور کیا جارہا تھا۔ انہوں نے کہا کہ ہماری پارٹی جے ڈی یو اس ملاقات پر مسرور ہے۔ ہمیں یقین ہیکہ بہار سے متعلق ترقیاتی مسائل آئندہ دنوں میں حکومت کا مرکز توجہ ہوں گے۔ پارٹی کے ترجمان کے سی تیاگی نے کہا کہ پارٹی کے صدر اور ملک کے وزیراعظم نریندرمودی کی ملاقات اہمیت رکھتی ہے۔ نتیش کمار یکم ؍ جولائی کو گذشتہ سال کانگریس اور صدر آر جے ڈی لالو پرساد سے اپنا تعلق توڑ کر این ڈی اے میں واپس آگئے ہیں۔