وزیراعظم مودی کی میڈل جیتنے والوں کو مبارک باد

نئی دہلی۔ 5اگسٹ (سیاست ڈاٹ کام ) وزیر اعظم نریندرمودی نے آج ان ہندوستانی ایتھلیٹس کو مبارک باد دی ہے جنہوں نے لاس انجیلس میں منعقدہ خصوصی اولمپکس میں میڈلس حاصل کئے ہیں۔مودی نے ٹوئیٹ کیا ہے اور کہا ہے کہ 2015 خصوصی اولمپکس میں ہندوستانی کھلاڑیوں نے جو فتوحات حاصل کی ہیں وہ شاندار کارنامہ اورملک کے لئے فخر کی بات ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ یہ فتوحات لگن اور سخت محنت کا ثمرآور نتائج ہیں۔یاد رہے کہ مذکورہ ایونٹ میں 275 کھلاڑیوں پر مشتمل ایک طاقتورہندوستانی ٹیم نے حصہ  لیا تھاجس کی بدولت ہندوستان کو47 گولڈ‘54 سلور اور 72 برانز میڈلس حاصل ہوا ہیں اور یہ میڈلس 14 مختلف زمروں میں حاصل ہوئے ہیں۔