وزیراعظم مودی کا 5 جنوری سے دورۂ اڈیشہ

بھوبنیشور 28 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) پارٹی ذرائع کے مطابق وزیراعظم نریندر مودی جنوری میں دو مرتبہ ریاست اوڈیشہ کا دورہ کریں گے۔ بی جے پی جنرل سکریٹری پرتھوی راج ہری چندن نے کہاکہ وزیراعظم 5 جنوری کو ضلع میور بھنج کے علاقہ بری پاڈہ اور 16 جنوری کو اوڈیشہ کے مغربی علاقہ بولنگر میں عوام سے خطاب کریں گے۔ مودی کے یکے بعد دیگرے دوروں کا مقصد ریاست میں 2019 ء عام انتخابات کے ضمن میں پارٹی نیٹ ورک کو مضبوط بنانا ہے۔ ریاست میں پارلیمانی چناؤ کے ساتھ اسمبلی انتخابات بھی ساتھ ساتھ ہوں گے اور بی جے ڈی زیراقتدار حکومت نوین پٹنائک کی زیرقیادت دوبارہ پانچویں میعاد کے لئے انتخابات جیتنے کی سعی کررہی ہے۔ 24 ڈسمبر کو مودی نے ریاست کا دورہ کیا تھا۔ جس میں انھوں نے نہ صرف عوامی جلسوں سے خطاب کیا تھا بلکہ ریاست میں کئی پراجکٹس جیسے بھوبنیشور میں آئی آئی کیمپس کا قیام اور IISER برہمپور کا سنگ بنیاد وغیرہ شامل ہیں کی شروعات کی تھی۔