وزیراعظم مودی سے راجناتھ سنگھ کی ملاقات ، سہارنپور صورتحال پر تبادلہ خیال

نئی دہلی ۔ /27 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) وزیر داخلہ راجناتھ سنگھ نے آج وزیراعظم نریندر مودی سے ملاقات کی اور اترپردیش کے شہر سہارنپور میں فسادات کے بعد پیدا ہونے والی صورتحال سے واقف کروایا ۔ انہوں نے یو پی ایس سی نصاب کے خلاف طلباء کے احتجاج سے بھی واقف کروایا۔ ان دونوں مسائل پر مرکزی حکومت کے اقدامات پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔ 30 منٹ کی ملاقات میں راجناتھ سنگھ نے سہارنپور کی صورتحال اور امن کی برقراری کیلئے کئے گئے اقدامات کی تفصیلات بتائی ۔ مرکزی وزارت نے 600 نیم فوجی دستوں کو روانہ کیا ہے تاکہ ریاستی حکومت کی مدد کرتے ہوئے لا اینڈ آرڈر کو یقینی بنایا جاسکے ۔ سیول سرویس کے نصاب میں تبدیلی کیلئے طلباء مطالبہ کررہے ہیں۔