وزیراعظم عمران خان سے پاکستانی سفیر برائے ہند کی ملاقات

اسلام آباد ۔ /8 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) پاکستان کے ہائی کمشنر برائے ہندوستان سہیل محمود نے آج وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کی اور ان سے صلاح و مشورہ کرتے ہوئے اپنی نئی دہلی واپسی سے قبل ہند۔پاک تعلقات پر بات چیت کی ۔ سہیل محمود کو نئی دہلی واپس ہونا ہے ۔ انہیں پلوامہ دہشت گرد حملے کے پیش نظر دونوں ملکوں میں کشیدگی کے باعث اسلام آباد طلب کرلیا گیا تھا ۔ پاکستانی سفیر نے اپنی ہندوستان واپسی سے قبل وزیراعظم عمران خان سے چند مشورے حاصل کئے ہیں ۔ پاکستان میں ہندوستانی ہائی کمشنر اجئے بساریہ کو بھی نئی دہلی طلب کرلیا گیا تھا اور پلوامہ واقعہ کے پیش نظر ان سے مشاورت کی گئی تھی ۔