وزیراعظم جسٹسن ٹروڈو سعودی سے کشیدگی نہیں چاہتے

دبئی۔ 8 اگسٹ ۔(سیاست ڈاٹ کام)سعودی عرب کے ساتھ پیدا ہوئی سفارتی کشیدگی کے بعد کینیڈا کی حکومت نے اس کشیدگی میں کمی کیلئے دوسرے ممالک سے رابطے شروع کر دیے ہیں اور اس کشیدگی کو ختم کرانے کی کوششیں کی جا رہی ہیں۔ کینیڈا نے سعودیہ سے سفارتی کشیدگی ختم کرانے کیلئے دوسرے دوست ممالک سے رابطے تیز کر دیئے ہیں۔ اوٹاوا کی جانب سے اس ضمن میں متحدہ عرب امارات اور برطانیہ سے رابطہ کیا گیا ہے۔ ان دونوں ملکوں سے درخواست کی گئی ہے کہ وہ ریاض کے ساتھ پیدا ہوئے سفارتی تنازعہ کے حل کیلئے اپنا کردار ادا کریں۔ کینیڈا کے وزیراعظم جسٹن ٹروڈو سعودی عرب سے جاری سفارتی کشیدگی ختم کرانے کیلئے متحدہ عرب امارات کیساتھ رابطے میں ہیں۔ذرائع کا کہنا ہے کہ سعودی عرب کے ساتھ جاری کشیدگی کم کرنے کیلئے امارات سمیت اور دوسرے اتحادی ممالک اپنا کردار ادا کرسکتے ہیں۔