وزیراعظم اور سونیا گاندھی کی مبارکباد

نئی دہلی، 23 جون (سیاست ڈاٹ کام ) وزیر اعظم نریندر مودی اور کانگریس کی صدر سونیا گاندھی نے پی ایس ایل وی سی 38 کو کامیاب طور پر داغے جانے پر آج اسرو اور خلائی سائنسدانوں کو مبارکباد دی ۔ کامیاب تجربے پر وزیر اعظم نریندر مودی نے ٹویٹ کیا کہ "اسرو کو پی ایس ایل وی کی 40 ویں کامیاب پرواز کے ذریعہ 15 ممالک کے 31 مصنوعی سیاروں کی کامیاب لانچنگ پر مبارکباد۔آپ نے ہمیں سربلند کیا ۔ سونیا گاندھی نے کامیاب تجربے پر اسرو اور سائنسدانوں کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ ہر کامیاب مشن سے اسرو خلائی ٹیکنالوجی کو عام لوگوں کے نزدیک لا کر اس کا قابل قدر استعمال کر رہی ہے۔