وزیراعظم امیدوار بننے کے لئے دیوی گوڑا تیار 

قومی سیاست میں مستقبل کی فیڈرل فرنٹ حکومت کے لئے 85سالہ کے گوڑا خفیہ بات چیت میں مصروف ہیں
سابق وزیر اعظم اورجنتا دل سکیولر( جے ڈی ایسٌ سربراہ ایچ ڈی دیوی گوڑا علاقائی پارٹیو ں کے خیمہ میں وزیراعظم امیدوار کی حیثیت سے اپنامقام تلاش کررہے ہیں‘ اسی سال نومبر یا پھر ڈسمبرمیں متوقع لوک سبھا الیکشن میں بی جے پی اقتدار کے نشان کو پار کرنے میں ناکام ہوتی تو اس کے بعد علاقائی پارٹیو ں کا رول بڑھ جائے گا۔

مرکز کے کسی بھی طاقت سے ملنے کے بجائے گوڑا قومی سیاست میں مستقبل کی حکومت کے فیڈرل فرنٹ کے لئے خفیہ انداز میں بات چیت میں گوڑا سرگرم ہیں‘ اسی سلسلے کی کڑی کے طور پر تلنگانہ کے چیف منسٹر اور ٹی آر ایس پارٹی سربراہ کے چندرشیکھر راؤ سے پچھلے ہفتہ انہو ں نے ملاقات کی او ربا ت بھی کی تھی۔

گوڑا حیدرآباد میں30جون سے یکم جولائی تک حیدرآباد میں رہے وہ یہاں پر سابق مرکزی وزیرٹی سبی رام ریڈی کے پوترے کی شادی میں شرکت کے لئے ائے ہوئے تھے‘ ٹی آر ایس کے قریبی ذرائع کا کہنا ہے کہ انہو ں نے کے سی آر او ران کے بیٹے ائی ٹی منسٹر کے ٹی راما راؤ سے قومی سیاسست پر باتیں کی اور انہیں مرکز کے خلاف سرگرم رول ادا کرنے کی بھی پیشکش کی ہے۔

دیوی گوڑا جن کی عمر85سال کی ہے ہندوستان کے گیارویں وزیراعظم تھے جن کی معیاد جون 1996سے1997اپریل تک تھی۔

وہ اس بات سے پوری اعتماد میں ہیں کہ دودہے قبل جس طرح غیر کانگریس او رغیر بی جے پی پارٹیو ں نے ملکر حکومت تشکیل دی تھی اس طرح کا ماحول دوبارہ ملک میں چارو ں طرف پھیلا ہوا ہے۔

گوڑا علاقائی پارٹیوں کے اجتماع کے لئے اس قدر بے چین ہیں انہوں نے اپنے حیدرآباد دورے کے دوران دومرتبہ چیف منسٹر کے سی آر سے ملاقات کرلی ہفتہ کی شام اور اتوار کی صبح کو ‘ چیف منسٹر کے سی آر کے قریبی ذرائع کا کہنا ہے کہ اتوار کے روز بیگم پیٹ میں چیف منسٹر کے سرکاری رہائش پر لنچ کے دوران سابق وزیراعظم کافی چستی اور پھرتی میں دیکھائی دے رہے تھے۔ حالانکہ اب تک سابق وزیراعظم کے جائزہ کے متعلق کے سی آر نے کوئی تبصرہ نہیں کیاہے۔

لنچ کے دوران کے سی آر سے بات کرتے ہوئے دیوی گوڑا نے علاقائی پارٹیوں کے اتحاد اور ان پارٹیوں میں سے کسی ایک کے وزیراعظم بننے کے حالات پر تفصیلی تبصرہ کیا۔کرناٹک کے تجربے کے بعد علاقائی پارٹیو ں میں مزید پھرتی دیکھائی دے رہی ہے ۔

شمالی ہندوستان سے جنوبی ہندوستان تک تمام علاقائی سیاسی جماعتیں اپنی اپنی حکمت عملی پر کام کررہی ہے۔

او ریہی وجہہ ہے کہ کے ٹی آر چہارشنبہ کے روز کمار سوامی سے ملاقات کے لئے بنگلور پہنچے اور علاقائی پارٹیو ں کے درمیان اتحاد کے متعلق کمارا سوامی سے مزیدبات چیت کی۔

پچھلے ہفتہ گوڑا دہلی گئے تھے اور وہا ں پر انہوں نے دوسرے درجہ کے مختلف سیاسی پارٹیوں کے قائدین سے ملاقات کی اور مستقبل میں مزید سے ملاقات کی توقع بھی کی جارہی ہے