نئی دہلی۔ 11 اگست (سیاست ڈاٹ کام) وزیراعظم نریندر مودی لیہہ اور کارگل میں کل دو ہیڈل پروجیکٹ قوم کے نام معنون کریں گے۔ ایک سرکاری بیان میں کہا کہ یہ پروجیکٹ 44 میگاواٹ چوٹاک ہائیڈل پاور پروجیکٹس ہیں جو ضلع کارگل میں ہیں اور 45 میگاواٹ نیمو بازگو پروجیکٹ ضلع لیہہ میں ہیں۔ پروجیکٹس کی منظوری دی جاچکی ہے جن کی لاگت 611 کروڑ روپئے ہے۔