لندن ۔5 اپریل (سیاست ڈاٹ کام )پاکستان کے ٹسٹ کپتان مصباح الحق اور یونس خان نے ایک مرتبہ پھر پاکستان کا نام روشن کیا ہے جیسا کہ وزڈن میگزین نے دونوں پاکستانی لیجنڈز کو سال کے پانچ بہترین کھلاڑیوں کی فہرست میں شامل کرلیا۔وزڈن کا لیجنڈری مصباح الحق اور یونس خان کو خراج تحسین پیش کیا ہے ۔کرکٹ کی بائبل قرار دیے جانے والے میگزین نے مصباح الحق اور یونس خان کو سال 2016 کے پانچ بہترین کرکٹرز میں شامل کرلیا ۔ وزڈن کے ایڈیٹر لارنس بوتھ نے اپنے ادارتی نوٹ میں لکھا کہ مصباح الحق نے ملک سے باہر کرکٹ کھیل کر ٹیم پاکستان کو نمبر ون بنایا۔بیالیس سالہ کپتان کے پش اپس کا انداز بھی پرستاروں کو خوب بھایا ۔ یونس خان کو اوول ٹسٹ میں شاندار ڈبل سنچری بنانے پر اعزاز سے نوازا گیا ۔21 سال بعد پہلا موقع ہے کہ پاکستان کے دوکرکٹر اس فہرست میں شامل ہوئے ہیں۔1997 میں مشتاق احمد اور سعیدانور وزڈن کرکٹر آف ایر قرار پائے تھے ۔ وزڈن کے پانچ بہترین کرکٹرز میں انگلینڈ کے بین ڈکٹ،ٹوبی رونالڈ جونز اور کرس ووکس بھی شامل ہیں۔