بیدر۔24؍مئی۔(سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)۔جماعت دہم کے نتائج کا اس مرتبہ بیدر ضلع کا گراف خاطر حواہ بڑھا ہے ‘جس کیلئے بیدر کے ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر پی سی جعفر کی خصوصی دلچسپی رہی ہے ۔بیدر ضلع کے انگریزی میڈیم ہائی اسکولس کے نتائج میں بیدر شہر کا وزڈم ہائی اسکول نے اس مرتبہ نمایاں اور بہتر نتائج لائے ہیں ۔وزڈم ہائی اسکول کے طلباء و طالبات نے بہتر تعلیمی مُظاہرہ کیا ہے ۔محمد سہیل ولد عبدالغنی نے98.08فیصد نشانات حاصل کرکے ریاستِ کرناٹک میں سب سے زیادہ نشانات حاصل کرنے والا واحد مسلم طالبِ علم کا مقام حاصل کیا ہے ۔اور بیدر ضلع کے تمام انگریزی میڈیم ہائی اسکول میں 98.08نشانات حاصل کرکے بیدر ضلع کے انگریزی میڈیم ہائی اسکولس میں اول(Top) مقام حاصل کیا ۔ڈاکٹر پی سی جعفر ڈپٹی کمشنر بیدر نے محمد سہیل کی بیدر ضلع میں جماعت دہم میں سب سے زیادہ 98.08نشانات حاصل کرنے پر ان کی بھر پور ستائش کرتے ہوئے ان کی حوصلہ افزائی کی اور انھیں مبارکباد پیش کی ۔اور ان کے روشن مستقبل کیلئے انھیں مفید مشوروں سے نوازا ۔اور اس موقع پر محمد شہباز جنھوں پی یو سی سالِ دوم میں وزڈم کالج سے امتحان تحریر کیا تھا جنھو ںنے 96فیصد نشانات حاصل کئے ہیں ۔انھوں نے نےPCBمیں99.66فیصد اورPCMمیں 98فیصد نشانات کے ساتھ ساتھ کیمسٹری اور بیالوجی میںصد فیصد نشانات حاصل کرکے وزڈم کالج کے ٹاپ طالبِ علم کا مقام حاصل کیا ہے۔ان دونوں طلباء کی امتیازی کامیابی پر ڈاکٹر پی سی جعفر نے وزڈم تعلیمی ادارہ جات کے سکریٹری جناب محمد آصف الدین کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے ان کے تئیں اپنی نیک تمنائوں کا اِظہار کیا ہے۔اور کہا کہ اس طرح اپنی تعلیمی تحریک کو جہدِ مسلسل کے ساتھ جاری رکھیں۔اس موقع پر محمدآصف الدین سکریٹری وزڈم تعلیمی ادارہ جات بیدر‘ محمد عبدالغنی‘اور پروفیسر ایس مدار پرنسپل وزڈم پی یو کالج بھی موجود تھے ۔