موٹاپا صحت کا دشمن ہے اور بدصورتی کی علامت بھی ، اس لئے آپ کو ہمیشہ اس موذی مرض سے بچنا چاہئے ۔ وزن کم کرنا مقصود ہو تو کیلوریز اور کاربوہائیڈریٹس کے استعمال میں بالکل کمی کردیں اور صرف سادہ اور حیاتین سے بھرپور غذائیں استعمال کریں ۔ کھانے سے پہلے اگر ایک اُبلا ہوا انڈا کھالیا جائے تو بھوک کم ہوجاتی ہے اور جسم کو حیاتین الف اور ب بھی میسر آجاتے ہیں ۔ ایک گلاس پانی یا کوئی جوس بھی پی لیا جائے تب بھی تھوڑاسا کھانا پیٹ کیلئے کافی ہوگا ۔ چاول ، آلو، مٹھائیاں اور نشاستہ دار اشیاء سے پرہیز کرنا چاہئے ۔ ہر وقت کچھ نہ کچھ کھانے کی عادت ترکردی جائے ۔ قبل ازوقت بھوک لگے تو ایک کپ لیموں والی چائے یا کافی بغیر چینی ملائے پی لیں ۔ گوشت اور مچھلی زیادہ نہ کھائیں بلکہ تازہ پھل اور سبزیاں زیادہ مقدارمیں استعمال کریں ۔ روزانہ دس پندرہ منٹ تک سیڑھیاں چڑھنے اور اترنے سے ایک سال میں تقریباً 5 کلو وزن کم ہوجاتا ہے ۔