وزن میں کمی کا آپریشن بڑھتی عمر کے اثرات برعکس کرسکتا ہے

وزن کم کرنے کے لئے آپریشن سے نہ صرف لوگوں کی فاضل چربی سے چھٹکارا حاصل کرنے میں مدد مل سکتی ہے بلکہ بڑھتی عمر کے اثرات بھی برعکس ہوسکتے ہیں۔ محققین نے جن کا تعلق اسٹانفورڈ یونیورسٹی سے ہے کہا کہ یہ اپنی نوعیت کی پہلی تحقیق ہے جس سے پتہ چلتا ہے کہ جنینی سطح پر عمر میں اضافہ کے اثرات کو برعکس کرنے کے طریقہ کا انکشاف ہوا ۔ محققین نے آنتوں کی بائی پاس سرجری سے پہلے اور بعد میں 51 مریضوں کے جنینی اعداد و شمار کاجائزہ لیا۔

مطالعہ کے بیشتر موضوعات (76.5 فیصد ) خواتین تھیں جن کی عمر تقریباً 49 سال تھی اور جسم میں مادہ کااشارہے ( بی ایم آئی ) 44.3 تھا ۔ اوسطاً مریضوں کا 71 فیصد فاضل وزن کم ہوگیا ۔ ان کے سی ۔ ری ایکٹیو پروٹین کی سطح دیکھی گئی، جلن کی پیمائش کی گئی جس میں 60 فیصد سے زیادہ (8.3 سے 3.6 تک )کمی دیکھی گئی ۔ یہ انکشافات بیریاٹرک سرجری کے سابقہ مشاہدات کے مماثل ہیں۔ لیکن محققین نے مزید آگے بڑھ کر پہلی بار ہر مریض کے ٹیلومیریس کی پیمائش آپریشن کے ذریعہ وزن میں کمی کے پہلے اور بعد میں کی۔

ٹیلومیریس جنینی بایومیکرس ہیں جو خلیوں کی فرسودگی میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔ مرض کے فروغ میں بھی ان کا اہم کردار ہوتا ہے ۔ لوگوں کی عمر میں جیسے جیسے اضافہ ہوتا ہے یا ان کا مرض پرانا ہوجاتا ہے تو ان کے ٹیلومیریس زیادہ مختصر ہوجاتے ہیں۔ محققین نے آنتوں کے آپریشن کے بعد پتہ چلایا کہ بعض مریضوں کے ٹیلومیریس درحقیقت زیادہ طویل ہوگئے۔ آپریشن سے پہلے مریضوں میں ایل ڈی ایل کولیسٹرول کی بلند سطح تھی جو ’’برا کولیسٹرول‘‘ کہلاتا ہے ۔جلن کی بلند سطح تھی۔ آپریشن کے ایک سال کے اندر نہ صرف ان سطحوں میں کمی دیکھی گئی بلکہ ان کے ٹیلومیریس بھی قابل لحاظ حد تک لانبے ہوئے بنسبت ان مریضوں کے جنھیں ابتداء میں ایل ڈی ایل آر سی آر پی کی نچلی سطحیں تھیں۔ مٹاپا صحت پر ایک منفی اثر ہے ۔ اس سے قبل از وقت بڑھاپا طاری ہونے لگتا ہے۔ زندگی کی مدت کم ہوتی ہے۔

یہ پہلا مطالعہ ہے جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ آپریشن کے ذریعہ وزن میں کمی سے ان اثرات کو برعکس کیا جاسکتا ہے۔ تحقیق کے معاون مصنف جان ایم مورٹن نے کہاکہ اگر آپ کے ٹیلومیریس لانبے ہوجائیں تو عمر میں اضافہ کے اثرات بھی برعکس ہوسکتے ہیں۔ موزٹن اسٹانفورڈ یونیورسٹی کے طبی مرکز کے شعبہ بیریاٹرک سرجری کے صدر ہیں۔ انھوں نے کہا کہ عمر سے متعلق کئی امراض جیسے زمرہ 2 کی ذیابیطس ، قلب اور تنفس کے امراض اور بعض اقسام کے کینسر لاحق ہونے کاخطرہ بھی کم ہوجاتا ہے ۔

ماقبل آپریشن بلند سی آر پی گروپ میں وزن کی کمی اور ٹیلومیر کی لمبائی میں نمایاں مثبت تناسب دیکھا گیا اور ماقبل آپریشن بلند ایل ڈی ایل گروپ میں ایچ ڈی ایل میں اضافہ ہوا جسے ’’اچھا کولیسٹرول‘‘ کہا جاتا ہے۔ ان کا تعلق ٹیلومیر کی لمبائی میں اضافہ سے ہے ۔ محققین نے تجربہ گاہ میں خون کی جانچ کے ذریعہ ٹیلومیر کی لمبائی کی پیمائش کی جو مخصوص ڈی این اے سلسلہ کو نشانہ بناتا اور اس کی پیمائش کرتا ہے ۔ محققین کا کہنا ہے کہ ٹیلومیر کی لمبائی کے صحت پر مرتب ہونے والے اثرات کی مزید تحقیق کی ضرورت ہے۔ یہ تحقیق مٹاپا ہفتہ 2013 ء کے دوران جس کی میزبان امریکی سوسائٹی برائے میٹابالک اینڈ بیریاٹرک سرجری تھی اور مٹاپا سوسائٹی کے اجلاس میں پیش کی گئی ۔
٭٭٭